پاکستان آئی ایم ایف جائزہ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، آئی ایم ایف وفد کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے جب کہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ بھی مذاکرات کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرے گا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی سے متعلق رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کی جائے گی اور وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز سے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کو 1.

1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

ایران امریکا جوہری مذاکرات کا روم میں دوسرا دور ، ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو تعمیری قرار دے دی

یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
  • جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،آسان کاروبار کارڈ سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ
  • گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم