تل ابیب: اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں امداد لے جانے پر پابندی کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق، پانچ غیر سرکاری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ غزہ کے لیے امداد پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے فوری حکم جاری کیا جائے۔

انسانی حقوق کی تنظیم گیشا (Gisha) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ کے داخلی راستوں پر کنٹرول سخت کر دیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضروری امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا کہ 20 لاکھ فلسطینی، جن میں سے نصف بچے ہیں، ان کی امداد روکنا کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا اختتام ہفتے کے روز ہوا تھا، جس کے بعد اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کی مشروط توسیع کا اعلان کیا۔ اسرائیلی حکومت نے مطالبہ کیا کہ حماس مزید یرغمالیوں کو رہا کرے، لیکن حماس نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے بغیر ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

حماس کے انکار کے بعد، اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کے امدادی سامان کا داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا، جس سے وہاں انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی حقوق کی

پڑھیں:

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ  کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔

غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی، غزہ میں جارحیت جنگ کا ’نازک مرحلہ‘ قرار، حماس کی جنگ بندی شرائط مسترد کردیں
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • کراچی:کپڑے وقت پر نہ دینے پر شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا