وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصروفیات کے باعث اسلام آباد آنے کا پروگرام موخر کیا جس کے باعث ملاقات منسوخ کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سے 2 روز میں بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد آنے پر ملاقات کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات طے تھی، ملاقات کے دوران حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آنا تھے اور بلاول بھٹو کی جانب سے حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے جانا تھے۔اس موقع پر پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات بھی زیر بحث آنا تھے۔
کیوں آپ کا روزہ نہیں ہے؟جسٹس مسرت ہلالی کا وکیل فیصل صدیقی سے استفسار
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام ا باد بلاول بھٹو
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔