طلبا کے لیے خوشخبری، مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔وزیرتعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ آن لائن درخواست کیلئے آفیشل لنک مشتہر کردیا گیا، لیپ ٹاپ اسکیم کا پورٹل اوپن ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی34 ہزار سے زائد طلبا رجسٹریشن کرواچکے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 1لاکھ 10ہزار طلبا میں جدیدترین لیپ ٹاپ کی تقسیم کئے جائیں گے۔وزیرتعلیم کے مطابق پبلک سیکٹر تعلیمی اداروں کے بی ایس کے طلبا اپلائی کرسکیں گے، بی ایس کے پہلے اور دوسرے سمسٹر کے طلبا لیپ ٹاپ اسکیم کے اہل ہوں گے۔
راناسکندرحیات نے کہا کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر متعلقہ معلومات مہیاکردی گئی ہیں، بی ایس طلبا کیلئے 65فیصد، میڈیکل اسٹوڈنٹس کیلئے 80فیصد میرٹ مقرر کیا گیا ہے، میرٹ انٹرمیڈیٹ کے نمبرز کی بنیاد پر متعین کیا جائے گا۔
انتخابات کب ہوں گے؟وفاقی وزیرنےبتادیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے دارالحجاج لاہور میں اکیس اپریل سے پولیو، گرن توڑ، انفلوئزہ اور کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دارالحجاج لاہور سے عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا، جو سفر کے دوران ساتھ رکھنا ہو گا۔ دوسری جانب حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔