چیمپیئنز ٹرافی: لاجسٹک اور شیڈول کے مسائل پر ویوین رچرڈز آئی سی سی پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز نے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول اور لاجسٹک میں مسائل پر آئی سی سی پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ سیاست کی وجہ سے ہورہا ہے، تاہم میں میں سیاست پر بات نہیں کروں گا، البتہ آئی سی سی جو قوانین اور انتظامات کا ذمہ دار ہے ان کی وجہ سے مسئلہ ہے۔
رچرڈز نے کہا کہ اگر آئی سی سی اس کا ذمہ دار ہے تو میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو مشکل میں ڈال دیا
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ شائقین اور یہاں تک کہ دشمنوں کو بھی کوئی ایک چیز اگر متحد کرسکتی ہے تو وہ کھیل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی بھارت کی ضد نے ایونٹ کے شیڈول اور لاجسٹک کے حوالے سے ٹیموں اور آئی سی سی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔
اس سے قبل گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑا۔
آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
cricket ICC Vivian Richards ویوین رچرڈز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویوین رچرڈز چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
بھارت کے شہر میرٹھ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں محمد عظیم نامی نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ 31 مارچ کو میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا۔
محمد عظیم، جو کہ برہم پوری کا رہائشی ہے، اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشہ سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔
نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن عظیم نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو۔
نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا تو عظیم حیران رہ گیا — نکاح منتشہ کی جگہ اس کی ماں طاہرہ سے ہو چکا تھا، جو بیوہ اور عمر میں تقریباً 45 سال کی ہیں۔
عظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا۔
جب اس نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو اس کے بھائی ندیم اور بھابھی نے اُسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
بعد ازاں عظیم نے جمعرات کے روز پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی۔ تاہم، سی او برہم پوری، سومیہ استھانہ کے مطابق، معاملہ فریقین کے درمیان طے پا گیا ہے اور عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے۔
متاثرہ شخص نے واضح کیا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔
Post Views: 3