پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری، وینٹیلیٹر سے ہٹادیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
روم: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت میں بہتری آ رہی ہے، اور اب انہیں وینٹیلیٹر کی ضرورت نہیں۔ ویٹیکن کے مطابق، 88 سالہ پوپ اب بھی آکسیجن تھراپی پر ہیں لیکن ان کی طبیعت مستحکم ہے۔
پوپ فرانسس کو 14 فروری کو روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں انہیں شدید سانس کی بیماری اور دیگر پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔ ویٹیکن کے تازہ بیان میں کہا گیا کہ پوپ کو اب "نان انویسیو میکینکل وینٹیلیشن" کی ضرورت نہیں رہی، اور وہ بغیر بخار کے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق، پوپ فرانسس کی طبیعت اب بھی نازک ہے اور ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو "گھمبیر مگر مستحکم" قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز پوپ نے دو اعلیٰ ویٹیکن عہدیداروں کارڈینل پیٹرو پارولین اور ان کے نائب سے ملاقات کی، تاہم اس ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ویٹیکن کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ پوپ عام خوراک کھا رہے ہیں اور اپنے اسپتال کے کمرے میں چل پھر سکتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے اتوار کے روز عوام کے نام ایک تحریری پیغام میں شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا: "میں تمام دعاؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے آپ سب کی محبت اور قربت محسوس ہو رہی ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے میں پوری دنیا کے لوگوں کے سہارے صحت یاب ہو رہا ہوں۔"
پوپ فرانسس پچھلے دو سالوں میں کئی بار سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ نوجوانی میں پلورسی (پھیپھڑوں کی بیماری) کی وجہ سے ان کا ایک حصہ نکال دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق، پوپ ڈبل نمونیا میں مبتلا تھے، جو کہ ایک سنگین حالت ہے جس میں دونوں پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم، ڈاکٹروں نے انہیں مزید احتیاط اور علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ پوپ فرانسس کے طویل ترین عوامی غیر حاضریوں میں سے ایک ہے، کیونکہ وہ پچھلے 17 دنوں سے عوامی طور پر نظر نہیں آئے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ ان کا علاج کب مکمل ہوگا اور وہ کب ویٹیکن واپس جا سکیں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس
پڑھیں:
بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی دستیابی میں اضافے کے بعد ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی ہے۔ ارسا ترجمان کے مطابق پنجاب کو 23ہزار 800 سے بڑھاکر پانی کی فراہمی 64ہزار 800کیوسک کردی گئی ہے جب کہ 10ہزار کیوسک کا اضافہ کرکے سندھ کا حصہ 45ہزار کیوسک کردیا گیا ہے۔
ارسا ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500اورخیبرپختونخوا کو 1900کیوسک ہے جب کہ خریف کیلئے پانی کی کمی کا تخمینہ 43فیصد سے کم ہو کر 27فیصد پر آگیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے، نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے سے تنازع کا شکار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں بننے والی نہر پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے حالانکہ پہلے سے موجود فارمولا کے تحت ہی اس نہر کو پانی دیا جائے گا البتہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، عظمی بخاری چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم