اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔  

پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا۔  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری  کے ذریعے ملک معاشی  استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ان تمام  اقدامات کی بدولت  پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گی

ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے  متحدہ عرب امارات کے ساتھ  اقتصادی تعلقات  کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، عبداللہ بن زید النہیان پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

اس سے قبل روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا

یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے،جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان عبداللہ بن زید النہیان نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • کئی  سمجھوتے : سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں : امارتی وزیر خارجہ : شہباز شریف ‘ جنرلعاصم منیر اسحاق سے ڈار ملاقاتیں 
  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے