بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے، جراح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔دائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔اس انجری کی وجہ سے اب میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
ان کی جگہ کوپر کونولی کو آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری بھی دے دی ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا 4 مارچ کو بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگا۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ا سٹریلیا
پڑھیں:
نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار 14 دسمبر کو نیو یارک میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی ٹور اور پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شام پانچ بجکر 30 منٹ پر ٹائمز اسکوائر پر موجود ہوں گے اور پاکستان سپر لیگ کی گلوبل اسپرٹ کو مداحوں کے ساتھ منائیں گے۔
پریس ریلیز میں نیو یارک میں موجود پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل مداحوں کو اس منفرد فین انگیجمنٹ مومنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔