WE News:
2025-04-22@06:04:29 GMT

جیل سے آن لائن

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

ایسا لطیفہ شاید ہی کسی ملک میں ہوا ہو کہ ایک شخص جو جیل میں کرپشن کے جرائم ثابت ہونے پر قید ہے، اسے نہ فون کی سہولت میسر ہے نہ انٹرنیٹ دستیاب ہے، نہ اس نے کبھی کچھ تحریر کرنے کی  غرض سے کاغذ  قلم طلب کیا ہے ، نہ ہی اس نے کسی کو اپنی تحریر نقل کروائی ہے۔ نہ کسی بین الاقوامی جریدے کے صحافی نے جیل کا دورہ کیا ہے نہ ملاقات کرنے والے کسی صحافی کو اس کی جانب سے کسی بین الاقوامی تحریک کا شائبہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود ہر چوتھے دن کسی انٹرنیشنل اخبار میں اس کا مضمون شائع ہوتا ہے۔ کبھی کسی بین الاقوامی شہرت کے حامل جریدے میں اس کا پراسرار انٹرویو شائع ہوتا ہے، اس کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ایسے ایسےٹویٹ کر رہا ہے کہ جو عمران خان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوں گے۔

اس کا سوشل میڈیا وہ زبان بول رہا ہے جو اس کے لیے ہی مصیبت بنتی جا رہی ہے۔ تو سوال بنتا ہے کہ یہ سوشل میڈیا کون چلا رہا ہے؟ اس ٹوئیٹر کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں؟ ملک میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے کہاں بن رہے ہیں؟ نوجوانوں کی گمراہی کا سبب کون بن رہا ہے؟ طاقت کے اس کھیل میں عمران خان کیا اپنے سوشل میڈیا کا بھی قیدی ہو گیا ہے؟ کیا اپنے بیانیے کی گرفت میں وہ آ گیا ہے جو اس وقت مفاہمت پر پوری طرح رضامند ہے؟

یہ بات بہت واضح ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا عمران خان کے کنٹرول سے باہر ہے کیونکہ وہ جو زبان بول رہا ہے اس سے خان کی رہائی ممکن نہیں۔ جب بھی بات مفاہمت کی ہوتی ہے، کچھ رعایتیں ملنے لگتی ہیں، کچھ ربط ضبط شروع ہوتا ہے اس سوشل میڈیا پر اچانک آگ لگا دی جاتی ہے۔ پھر رہائی کے منصوبے تلپٹ ہو جاتے ہیں اور رعایتوں کی امید  آناً فاناً دم توڑ جاتی ہے۔

اس ظالم سوشل میڈیا کو عمران خان کی رہائی قبول ہے نہ پسپائی خوش آتی ہے۔ اس کو عمران کی شہادت درکار ہے۔ تاکہ یہ سوشل میڈیا عمران خان کے مزار پر ہر روز عرس منائے اور احتجاج کے نام پر چندے کمائے۔ چند بدبخت جو ملک چھوڑ چکے ہیں انہیں فکر لاحق ہے کہ خان رہا ہو گیا تو ان کی کمائی کو نظر لگ جائے گی، ڈالروں کی ترسیل رک جائے گی، جھوٹ کی کمائی کو گھن لگ جائے گا۔ اس لیے وہ ہر لمحہ بغاوت کا پیغام دیتے ہیں۔ بدقسمتی سے یہ بغاوت حکومت سے بھی ہے، آئین سے بھی ہے، افواج سے بھی ہے اور ریاست سے بھی ہے۔ اتنی بہت سی بغاوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوتیں۔ ان کا نتیجہ پسپائی ہی نکلتا ہے مگر ڈالروں والے سوشل میڈیا کو یہ پسپائی قبول نہیں۔ یہ سوشل میڈیا عمران خان کا سب سے بڑا اثاثہ بھی ہے اور یہی خان کا سب سے  دشمن بھی ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے خمیر سے پی ٹی آئی نے جنم لیا اور یہی پی ٹی آئی کی چتا کو آگ دکھانے کے درپے بھی ہے۔

ایک انتہائی باوثوق ذریعے کے مطابق پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا روزانہ 6کروڑ روپیہ خرچ کر رہاہے۔ دھیان رہے کہ یہ پیسہ امریکا میں لابنگ کے  اخراجات کے سوا ہے۔ روز کے 6 کروڑ ایک مہینے کے ایک ارب 80کروڑ بنتے ہیں۔اور اس رقم کو اگر سال پر ضرب دیا جائے تو یہ رقم قریباً 22ارب روپے سالانہ بنتی ہے۔ حکومت یا اسٹیبلشمنٹ اس سوشل میڈیا کا مقابلہ کیسے کر سکتی ہے؟ نہ اتنی رقم حکومت کے پاس ہے نہ کسی سیاسی جماعت کی اتنی بساط ہے۔ سوال یہ ہے کہ یہ رقم کہاں سے آتی ہے؟ عمران خان نے تو کبھی گھر آنے والوں کو چائے تک نہیں پوچھی۔ گھر کا خرچہ بھی دوست احباب نے ہمیشہ ادا کیا۔ تو پھر اتنی رقم کا بندوبست کہاں سے ہوتا ہے۔ اس کے 2 ذرائع ہو سکتے ہیں۔

ایک تو شوکت خانم میں غریبوں کے مفت علاج کے نام پر جو رقم آتی ہے اس کو پارٹی کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر کا سارا رونا ہی یہی ہے۔ ٹی وی کی اسکرینوں پر ایک معصوم کینسر زدہ بچے کی تصویر دکھا کر زکوۃ اور خیرات مانگی جاتی ہے اور وہ پارٹی کے جلسوں انتشار، لانگ مارچ اور ہنگامہ آرائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

اس رقم کا دوسرا ذریعہ عمران خان کا پہلا سسرال بھی ہے۔ گولڈ سمتھ خاندان کے لیے یہ رقم بہت معنی نہیں رکھتی ہے۔ لیکن کیا یہ رقم وہ عمران خان کی رہائی کے لیے خرچ کر رہے ہیں یا اس ملک میں یہودی لابی کی سازشیں پھیلانے کے لیے یہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟ ان سوالوں کا جواب ابھی تشنہ ہے لیکن سچ یہ ہے سوشل میڈیا جس بے مہار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے یہ عمران خان کے لیے بڑی مصیبت کا پیغام لا رہا ہے۔

دلچسپ تماشا یہ ہے کہ اس سوشل میڈیا نے عمران خان کوایک ایسا برینڈ بنا دیا ہے جو ملک کے آئین سے لے کر افواج تک ہر ایک سے متصادم ہے۔ بیرون ملک یو ٹیوبرز اس برینڈ سے اس ملک کے خلاف زہر اگلتے ہیں اور ڈالر کماتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے نہ انہیں عمران خان کی پرواہ ہوتی ہے نہ ان کی پارٹی سے کچھ لینا دینا ہوتا ہے، ان کو بس لائکس اور ویوز سے غرض ہوتی ہے، چاہے اس کے لیے اپنی ماں دھرتی کو بھی گالی ہی کیوں نہ دینا پڑ جائے۔

اب صورت حال یہ ہے کہ ذرائع بتاتے ہیں کہ عمران خان درون خانہ پکار پکار کر این آر او مانگ رہے ہیں مگر خان کا سوشل میڈیا کہہ رہا ہے ’ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان ‘ عمران خان گڑ گڑا گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگ رہے ہیں اور سوشل میڈیا نعرہ لگا رہا ہے کہ ’ کیا ہم کوئی غلام ہیں؟‘ عمران خان جیل میں پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح فوج سے ان کے تعلقات درست ہو جائیں اور وہ اس مشکل سے باہر نکلیں مگر ان کا سوشل میڈیا نعرہ لگا رہے کہ ’تیرا باپ بھی دے گا آزادی ‘۔

یاد رکھیے! اسی سوشل میڈیا سے تحریک انصاف بنی تھی اور یہی سوشل میڈیا عمران خان اور تحریک انصاف کی مکمل بربادی کا سبب بنے گا۔

جیل سے آن لائن رہنے والا جھوٹ اب پکڑا جا چکا ہے، اب اس مکر و فریب کے پیچھے چھپے کرداروں کو سامنے لانے کا وقت آ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عمار مسعود

عمار مسعود کالم نگار، سیاسی تجزیہ کار، افسانہ نگار اور صحافی۔ کبھی کبھی ملنے پر اچھے آدمی ہیں۔ جمہوریت ان کا محبوب موضوع ہے۔ عوامی مسائل پر گہری نظر اور لہجے میں جدت اور ندرت ہے۔ مزاج میں مزاح اتنا ہے کہ خود کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ تحریر اور لہجے میں بلا کی کاٹ ہے مگر دوست اچھے ہیں۔

اردو کالم عمار مسعود عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اردو کالم سوشل میڈیا عمران خان کا سوشل میڈیا عمران خان کے عمران خان کی پی ٹی آئی سے بھی ہے ہیں اور رہے ہیں ہوتا ہے جاتی ہے یہ رقم خان کا کے لیے رہا ہے

پڑھیں:

سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا سے خوفزدہ ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ جعلی خبروں پر قابو پانے کا اب بھی تیز ترین اور بہترین ذریعہ ہے اور سوشل میڈیا یہاں رہنے کے لیے ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوٹیوب کو 4 سال کے لیے بلاک کیا اور اب ٹویٹر پر پابندی لگا دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر الزام نہ لگائیں بلکہ جھوٹی خبروں کا سچائی سے مقابلہ کریں جبر، گرفتاریوں اور تشدد سے نہیں، اللہ الحق ہے اور اس کا علم سچ ہے، اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں اور غور کریں کس طرح خام ڈیٹا معلومات کی طرف لے جاتا ہے پھر علم کی طرف بصیرت اور حکمت فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

                                                                                       یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سوشل میڈیا کے غیرذمہ دارانہ استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قرآن کہتا ہے جب تمہارے پاس کوئی اطلاع آئے تو اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو مگر سوشل میڈیا پر اطلاع جیسی آئے ویسے ہی آگے بڑھا دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا تھا کہ جس ملک کے تمام ادارےآئین اور قانون کے مطابق کام کریں ایسی ریاست کو ہارڈ اسٹیٹ کہا جاتا ہے، دنیا کی تاریخ میں کلمے کی بنیاد پر صرف دو ریاستیں بنی ہیں، ایک ریاست طیبہ کلمے کی بنیاد پر بنی تھی اور دوسری ریاست 1300 سال بعد پاکستان کی صورت میں بنی، ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کی بنیاد دو قومی نظریے پر رکھی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • ٹک ٹاکر سجل ملک کی بھی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو لیک ؟ سوشل میڈیا صارفین برہم
  • امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، کیا اداکارہ حاملہ ہیں؟