کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا،سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو میچ دبئی میں ہوگا ورنہ آسٹریلیا کی ٹیم نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقا سے لاہور میں فائنل کھیلےگی۔ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی فائنل میں

پڑھیں:

کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوا، ایک ڈاکو مارا گیا، جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔

ادھر بلدیہ نیول کالونی میں ڈمپر کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور فرارہوگیا۔

گلشن اقبال 13ڈی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو نبیل عادی جرائم پیشہ تھا۔ اس پر 10 مقدمات درج تھے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 لڑکے زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں لانڈھی، بلدیہ، اورنگی اور فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو ایک بار پھر حساس فوجی معلومات کو غیر مجاز لوگوں سے شیئرکرنے کے الزمات کا سامنا
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کی پُرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق