’’ویپنگ سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک‘‘ طبّی تحقیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لاہور:
برطانوی مانچسٹر میٹروپولٹین یونیورسٹی میں ڈاکٹر میکسیمی بودین (Maxime Boidin)کی زیررہنمائی پہلی بار ویپنگ کے طویل المعیاد اثرات جاننے کو ایک تحقیق انجام پائی جس نے خوفناک انکشاف کر دیا کہ ویپنگ سگریٹ نوشی سے زیادہ خطرناک ہے۔
یہ مائع نوشی انسان کو امراض قلب اور بھلکڑ پن کا مریض بناتی اور جسمانی اعضا کو نقصان پہنچاتی ہے۔
ڈاکٹر میکسیمی کے مطابق وجہ یہ کہ ایک دو سگریٹ پینے کے بعد انسان عموماً رک جاتا ہے مگر ویپنگ کرنے والا مسلسل کش لگاتا ہے، اسے پتا نہیں چلتا کہ وہ کتنی نکوٹین جسم میں اتار چکا، لہذا نکوٹین کی زیادتی اسے مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔
اس انقلابی تحقیق کے بعد برطانیہ و یورپی ممالک میں مطالبہ کہ ویپنگ کو سگریٹ نوشی کی طرح خطرناک قرار دیا جائے۔ ویپنگ کرتے پاکستانی نوجوان بھی نئی طبی تحقیق کے بعد اس سے کنارہ کشی اختیار کریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
—فائل فوٹوملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت41، نواب شاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔