بھارت کی فورسز نے سرحد پر دوخواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
DELHI:
بھارت کی بارڈر فورس (بی ایس ایف) نے تری پورہ کے قریب بین الاقوامی سرحد سے دو خواتین سمیت بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف نے سرحد سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں سے 4 افراد کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
بی ایس ایف نے بیان میں الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیش کے شہری مبینہ طور پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار افراد کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع جنوبی تریپورہ میں نوٹان بازار اور خراگراچیری سے ہے۔
بی ایس ایف نے کہا کہ بنگلہ دیش کے 4 شہریوں کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے سرحد عبور کرنے کی کوششوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس پر پیٹرولنگ ٹیم نے کارروائی کی۔
مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران دو خواتین اور دو مردوں کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ بنگلہ دیش کی طرف سے بین الاقوامی سرحد عبور کر رہے تھے۔
ایک اور بیان میں کہا گیا کہ بی ایس ایف کی پیٹرولنگ ٹیم نے دوسری کارروائی میں دو بنگلہ دیشی شہریوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جو غیرقانونی طور پر بھارت-بنگلہ دیش کی سرحد عبور کر رہے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرلیا بنگلہ دیش کے بی ایس ایف
پڑھیں:
میکسیکونے بھی چین،بھارت سمیت ایشائی ممالک پر 50فیصد درآمدی ٹیرف عائد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی: امریکا کے بعد میکسیکو نے بھی چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے آنے والی متعدد مصنوعات پر 50 فیصد تک درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ میکسیکو کے اس اقدام سے بھارت کی ایک ارب ڈالر کی برآمدات متاثر ہوں گی۔ صدر کلاؤڈیا شائن باؤم نے مقامی صنعت کے تحفظ کے لیے ضروری ٹیرف کو ضروری قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو نے ان ممالک سے درآمد کی جانے والی متعدد اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے جن کے ساتھ اس کا کوئی تجارتی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ ان ممالک میں بھارت، چین، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔
میکسیکو کی حکومت کے مطابق یہ ڈیوٹیز ملکی صنعت اور مقامی پیداوار کو تحفظ دینے کے لیے نافذ کی جا رہی ہیں اور ان کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ اس سے قبل امریکا نے بھی مختلف ممالک کی درآمدات پر ڈیوٹیز عائد کی تھیں۔
میکسیکو کی جانب سے جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ہے اس میں آٹو پارٹس، چھوٹی گاڑیاں، کپڑا، پلاسٹک، اسٹیل، گھریلو آلات، کھلونے، ٹیکسٹائل، فرنیچر، جوتے، لیدر مصنوعات، کاغذ، موٹرسائیکلیں، ایلومینیم، ٹریلرز، شیشہ، صابن، پرفیوم اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میکسیکو کے اس اقدام کا مقصد خاص طور پر چین سے درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔ چین نے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے میکسیکو سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ چین سے میکسیکو کی درآمدات 2024 میں 130 ارب ڈالر تک پہنچ چکی تھیں۔