لاہور: چور نے مسجد کو بھی نہ بخشا، نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاہور:
مسلم ٹاؤن کے علاقے میں چور نے مسجد سے نمازی کا قیمتی لیپ ٹاپ چرا لیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں نامعلوم چور کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن ناصر نامی شہری نے ایوبیہ مارکیٹ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی۔ نماز کی ادائیگی سے قبل اس نے اپنا لیپ ٹاپ صف میں رکھا مگر جیسے ہی وہ عبادت میں مصروف ہوا، ایک نامعلوم چور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگیا۔
محسن ناصر کے مطابق چوری ہونے والے لیپ ٹاپ کی مالیت اڑھائی لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں چور کو لیپ ٹاپ اٹھا کر جاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ
پڑھیں:
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔