آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کے آخری میچ کے بعد اس بات سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔

آج گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نی نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ اے میں دوسرے نمبر پر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ایک ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 5 مارچ کو ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا، اگر بھارت فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو فائنل ٹاکرا دبئی میں ہوگا۔ لیکن اگر بھارت سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گیا تو فائنل میچ لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان ہے، تاہم پاکستان پہلے مرحلے میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آسٹریلیا بھارت جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی دبئی سیمی فائنل نیوزی لینڈ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آسٹریلیا بھارت جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل نیوزی لینڈ وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی سیمی فائنل میں

پڑھیں:

نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔

نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں تھانے بھی غیر محفوظ، شہری کی قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • سعودی عرب: سیاحت کے شعبے میں 41 پیشوں کو مقامی بنانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر