وزیر تعلیم نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حجاب کے معاملے کو غیر ضروری طور پر امتحانات کے دوران موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ریاستی وزیر برائے اسکولی تعلیم و خواندگی مدھو بنگارپا نے وضاحت کی ہے کہ حجاب کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، لہٰذا جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتا، موجودہ صورتحال برقرار رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا مطلب ہرگز یہ نہیں تھا کہ امتحانات کے دوران مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکا جائے گا۔ مدھو بنگارپا نے میڈیا میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حجاب کے معاملے کو غیر ضروری طور پر امتحانات کے دوران موضوع بحث نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پورے سال کسی نے اس مسئلے پر بات نہیں کی، لیکن اب جب کہ طلبہ کے امتحانات قریب ہیں، اس طرح کے تنازعات کھڑے کر کے ان کے لئے مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ شیموگہ میں دئیے گئے ان کے بیان کا مطلب صرف یہ تھا کہ جب ان سے حکومت کے موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور اس کے دائرے سے باہر جا کر کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے اس پر مزید بحث نہ کی جائے تو بہتر ہے۔ مدھو بنگارپا نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام بچے امتحانات ایک تہوار کے ماحول میں لکھیں اس لئے ان کے ذہنوں میں کسی طرح کا انتشار نہ پیدا کیا جائے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ حجاب کا معاملہ چونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لئے ان کا یہ ماننا ہے کہ اس پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس بارے میں کسی طرح کے سوالات  نہیں اٹھانے چاہیئے کیونکہ اس سے جڑا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امتحانات کے دوران میں زیر سماعت ہے عدالت میں زیر انہوں نے کہ حجاب تھا کہ کہا کہ

پڑھیں:

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان

کراچی:

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی ملکی برآمدات بھی متاثر ہو گئی۔

ہڑتال کے پانچویں روز تک پاکستان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا چاول پاکستان سے برآمد نہیں کیا جا سکا، جبکہ آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے 100 سے زائد کنٹینرز کی ترسیل بھی رکی ہوئی ہے۔ 

گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال نے برآمدی سیکٹر کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے جہاں آلو، پیاز، پلپ، جوسز اور دیگر اہم ترین مصنوعات کے کنسائمنٹس کی ترسیل متاثر ہو کر رہ گئی ہے، وہیں پاکستانی چاول بھی کئی روز سے مختلف ممالک کو برآمد نہیں کیا جا سکا، جس سے پاکستانی برآمد کنندگان کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے برآمدی شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ آلو، پیاز سمیت جلد تلف ہو جانے والی اشیاء کے کنسائمنٹس کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 سے زائد کنٹینرز کی بندرگاہوں کو ترسیل رک گئی ہے۔ 

آلو اور پیاز کے علاوہ پلپ اور جوسز کے کنسائمنٹس کی بندرگاہوں کو ترسیل رک گئی ہے۔ آلو، پیاز، پلپ اور جوسز کے 30 لاکھ ڈالر کے کنسائمنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ برآمدی آرڈرز کی بروقت ترسیل نہ ہوئی تو آرڈرز ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے "رائس" کے کنوینر رفیق سلیمان نے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے پاکستان سے چاول کی برآمدات بھی رک گئی ہے، مختلف رائس ایکسپورٹرز کا مال پورٹ پر اور گوداموں میں پڑا ہوا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 4 ملین ڈالر کا چاول پاکستان سے برآمد ہوتا ہے، جس کی مالیت ایک ارب 12 کروڑ روپے ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر اب تک 6 ارب روپے کا چاول برآمد نہ ہونے سے ایکسپورٹرز کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ 

رفیق سلیمان نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وزیرِ تجارت جام کمال خان سے فوری طور پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کو ختم کرایا جائے اور ان کے مطالبات منظور کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • بنگال شہر میں تشدد ہندو مسلم تقسیم کا نتیجہ ہے، فاروق عبداللہ
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  •   کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • ایران میں اقتصادی بحران سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ
  • طلال چودھری کو مشورہ ہے وہ نون لیگ کی تنظیم سازی پر توجہ دیں، عمر ایوب
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے چاول کی برآمدات بھی متاثر، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان