بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
پپر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر 3 بج کر 35 منٹ پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی۔
بعد ازاں پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 7 بج کر 35 منٹ پر بحال ہوئی جس کے بعد پپری سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 35 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوا جس کی وجہ سے لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اے کے علاقے متاثر ہونگے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پمپنگ اسٹیشن بریک ڈاؤن پانی کی
پڑھیں:
کراچی: جناح ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کے دفتر سے اسٹیشن مینیجر کی لاش برآمد
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر ملکی ایئرلائن کے دفتر سے اسٹیشن منیجر کی لاش ملنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
حکام کے مطابق متوفی کی شناخت عرفان بیگ کے طور پر کی گئی ہے، جن کی لاش جناح ٹرمینل کی چوتھی منزل پر واقع ایئرلائن کے ایک بند دفتر سے برآمد ہوئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لاش قریباً ایک دن پرانی ہے۔ عرفان بیگ گزشتہ رات سے لاپتا تھے اور اہل خانہ سے ان کا کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا تھا۔
آج شام جب ایئرلائن کا عملہ پرواز کی تیاری کے لیے دفتر پہنچا اور دروازہ کھولا تو اندر سے لاش ملی۔
ایئرپورٹ پر موجود وفاقی محکمہ صحت کے ڈاکٹر نے موقع پر ہی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا۔
ابتدائی طبی رپورٹ میں دل کا دورہ موت کی ممکنہ وجہ قرار دی گئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیشن مینیجر جناح ایئرپورٹ غیرملکی ایئرلائن کراچی لاش برآمد وی نیوز