کراچی میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل، روزہ دار پریشان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
رمضان المبارک سے قبل سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس کی فراہمی سے متعلق اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا، اس اعلان میں اس بات کو پیش نظر رکھا گیا تھا کہ سحر و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مگر آج پہلے ورزے کو کراچی میں مختلف مقامات پر عین اس وقت گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی جو گھروں میں افطار کی تیاریاں جاری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس دستیاب ہوگی؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں گیس کی عدم فراہمی کا شکایات شامنے آئی ہیں۔
اس کے علاوہ ناظم آباد کے مختلف علاقوں ، پی آيی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس فراہمی تعطل کا شکار ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان سوئی سدرن گیس کا مؤقف ہے کہ 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جارہی ہے،5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گیس کی فراہمی کراچی میں میں گیس
پڑھیں:
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.9ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور اور اسے گرد نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ استغفار اور درود کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔