عدالتوں میں 4 ہزار 457 ارب کے ٹیکس ریونیو کیسز زیر التوا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اعلیٰ عدالتوں میں 4 ہزار 457 ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کیسز زیر التوا ہیں۔
چیف جسٹس کی زیر صدارت نومبر 2024ء کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریباً 2 ہزار ریونیو کیسز مختلف ٹریبونلز اور عدالتوں میں زیر التوا ہیں، جن پر حکم امتناع جاری ہوچکے ہیں۔
اس معاملے پر سپریم کورٹ کمیٹی نے تجویز دی کہ عدالت عظمیٰ میں ایک اے ڈی آر یونٹ قائم کیا جائے تاکہ ایف بی آر، دیگر ریاستی اداروں کے اے ڈی آر نظام کی نگرانی کی جاسکے۔
کمیٹی نے سپریم کورٹ اور تمام ہائیکورٹس میں ایک اے ڈی آر سیل قائم کرنے کی تجویز دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں انفلوئنزا کے کیسز میں خطرناک اضافہ، اسپتالوں میں رش بڑھ گیا
پاکستان کے مختلف حصوں کی طرح پنجاب میں بھی انفلوئنزا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر لاہور میں وائرل انفیکشن نے تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ شہری بڑے پیمانے پر انفلوئنزا اور دیگر وائرل بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و نجی اسپتالوں اور کلینکس کا رخ کر رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 12 دنوں کے دوران پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ نجی کلینکس میں بھی مریضوں کا رش معمول سے کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ افراد میں خشک کھانسی، شدید نزلہ، سردرد اور جسم درد جیسی علامات عام ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آنے والے زیادہ تر مریض انفلوئنزا اے (H3N2) کی علامات کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دسمبر سے فروری کے دوران انفلوئنزا کے کیسز میں مزید اضافہ متوقع ہے، اور موسم سرما کی اسموگ کی وجہ سے علامات طویل عرصے تک برقرار رہنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ اس وقت انفلوئنزا کے باقاعدہ لیبارٹری ٹیسٹ نہیں کیے جا رہے، تاہم کلینکل تشخیص کی بنیاد پر کیسز کی تعداد زیادہ ظاہر کی جا رہی ہے۔