عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
سوات(آئی پی ایس )وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کے خطوط کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو ٹرمپ کے یوکرین کے صدر کے ساتھ رویے سے سبق سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کے تحریر کردہ خطوط کا کوئی مستقبل نہیں،کیونکہ ان کا مقدر صرف ردی کی ٹوکری ہے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی بحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی، برآمدات میں اضافہ اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کی بحالی اس کا واضح ثبوت ہیں، مسلم لیگ (ن)کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے جس کے نتائج جلد مزید نمایاں ہوں گے۔امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز عوامی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور سوشل ویلفیئر کے منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جا رہے ہیں، عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے، قائد نواز شریف کا ویژن پاکستان کو ترقی کی راہ پر واپس لانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت، معاشی ترقی اور ملکی استحکام کو ترجیح دی، آج ان کے ویژن کے مطابق ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا گیا ہے، اپوزیشن کو سول ملٹری الائنس ہضم نہیں ہو رہا اور وہ اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے عام انتخابات 2029 میں ہی ہوں گے، اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کے پاس صوبے کے عوام کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں،محض اقتدار کے حصول میں مصروف ہیں، پہلے اسلام آباد پر قبضے کے خواب، اب وزارتوں کے لیے سرگرداں مگر عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے بھی پی ٹی آئی کی کال کو مسترد کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خطوط کا کوئی مستقبل نہیں پی ٹی آئی نے کہا
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان کا شکوہ
اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے اور فیملی سے ملاقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے جیل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ہی ہمیں ناکہ لگا کر روک لیا تاکہ حکام یہ بہانہ بنا سکیں کہ ملاقات کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی، عورتوں سے کیا خوف ہے؟ ہم تو صرف اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں، اب ایک مہینہ ہوگیا ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔ اگر وکلا اور فیملی کو بھی روکا جائے گا تو عمران خان کیس کس سے ڈسکس کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر صرف بیرسٹر سلمان صفدر کو 35 منٹ کی ملاقات کی اجازت دی گئی، لیکن چیف جسٹس نے تو ایک گھنٹے کی اجازت دی تھی، جیل انتظامیہ نے وکیل کو وقت سے پہلے ہی اٹھا دیا۔
مزید پڑھیں: قید تنہائی میں رکھنے سے عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے، علیمہ خان
علیمہ خان نے واضح کیا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے وکلا کو ملاقات دی جائے، تاکہ کیس پر بات ہوسکے، اس کے بعد چاہے 100 لوگ عمران خان سے ملاقات کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں نہ سہی تو میری 2 بہنوں کو ہی ملنے دیں، بانی نے کوئی پیغام دینا ہوگا تو وہ ان کے ذریعے بھی آ جائے گا، ہماری بہنیں مجھ سے زیادہ ذہین ہیں۔
ادھر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے بھی عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے، جبکہ علیمہ خان، شبلی فراز اور عمر ایوب کی دائر کردہ درخواستیں بھی تاحال سماعت کی منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پی ٹی آئی علیمہ خان عمران خان