چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے تحقیقی معائنہ مکمل کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
بیجنگ: چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے انٹارکٹیکا میں بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس کا تحقیقی معائنہ مکمل کیا ہے۔
41 ویں چینی انٹارکٹک مہم نے تقریباً ایک ماہ تک 68 ڈگری جنوبی طول بلد کے جنوب میں بحیرہ امونڈسن میں سمندری جائزہ لیا ، جس میں انٹارکٹک میرین ہائیڈرولوجی ، کیمسٹری ، بائیولوجی اور جیولوجی شامل تھے۔
41 ویں چینی انٹارکٹک مہم ” شوئے لونگ نمبر “2 بحری ٹیم کے کپتان لوو گوانگ فو نے بتایا کہ جنوب مغربی انٹارکٹک خطہ، جہاں بحیرہ امونڈسن واقع ہے، پورے انٹارکٹک میں گلیشیئرز پگھلاو کے سب سے نمایاں علاقوں میں سے ایک ہے.
بعد میں ان نمونوں کے مزید تجزیے کے ذریعے عالمی موسمیاتی تبدیلی سے انٹارکٹک سمندری ماحولیاتی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کو اجاگر کیا جائے گا ، اور قطبی علاقوں سے بہتر آگہی ، تحفظ اور استعمال کے لئے تفصیلی ڈیٹا اسپورٹ فراہم کی جائے گی ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
فائل فوٹوگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔
گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔