بیجنگ : نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن اور چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر ثقافتی و سیاحتی سرگرمی چھنگ دو ، سیچوان میں منعقد ہوئی۔ امریکہ ، روس ، اسپین ، لیٹویا اور دیگر ممالک کے سیاحوں ، نیز سیچوان میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء نے اس سرگرمی میں فلم بینی ، ثقافتی تجربے اور تاریخی مقامات کے دورے سے چینی ثقافت سے متعلق آگہی حاصل کی۔

تاحال دنیا بھر میں ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا” کے موضوع پر تقریباً 100 پروموشنل سرگرمیاں منعقد ہو چکی ہیں اور اسے بیرون ملک پرجوش ردعمل ملا ہے ۔ شنگھائی، تیان جن، چھنگ داؤ، شی آن ، ہانگژو اور دیگر شہروں میں متعدد غیر ملکی سیاحتی گروپ آئے ہیں۔ یکم مارچ تک ، “نیزہ 2″ کا مجموعی باکس آفس 14.

16 بلین یوآن سے تجاوز کرچکا ہے ، جو عالمی فلمی تاریخ باکس آفس فہرست میں ساتویں نمبر پر آ چکا ہے۔ بیرون ملک چینی فلموں کی مسلسل مقبولیت کے تناظر میں ، ” فالو دا مووی ٹور ان چائنا”تھیم ایونٹ “فلم + سیاحت” کے ذریعے فلموں میں قدرتی مناظر اور ثقافتی رسم و رواج کا تجربہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو چین کی جانب راغب کر رہا ہے ، جس سے چینی ثقافت میں ان کی نمایاں دلچسپی کو فروغ مل رہا ہے اور ان باؤنڈ ٹورازم مارکیٹ کو نئی توانائی مل رہی ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا ،ٹورنامنٹ میں پاکستان ،ایران اور بھارت کی کبڈی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس فیروز پور روڈ پر پاکستان اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے مابین فائنل میچ ہوا ۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے ۔

فائنل میچ میں پاکستان کی کبڈی ٹیم نے ایران کی کبڈی ٹیم کو شکست دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور کامیابی پر مبارکباد دی ۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 20لاکھ روپے ،رنراپ ٹیم کو 15لاکھ اور تیسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم کو 10لاکھ روپے دئیے گئے ۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر وصوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا ہے ۔
سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کے بعد کبڈی کا ورلڈ کپ بھی کرائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بھارت اور ایران کی کبڈی ٹیموں کا مشکور ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ انڈیاکی کبڈی ٹیم کی کچھ انجریز ہوئی جس پر افسوس ہے ۔بھارت کی کبڈی ٹیم کودوبارہ بلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری ظہورالٰہی شہید نے پہلی بار اپنے خرچے پر کبڈی ٹیم کینیڈا بھجوائی ۔
میں جب کبڈی فیڈریشن کا صدر بنا تو کبڈی کا ورلڈ کپ کرایا جو پاکستان نے جیتا۔ آئندہ دوبئی میں کبڈی کا ورلڈ کپ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ قومی کبڈی ٹیم کوکینڈابھی بھجوا یا جارھا ہے جو وہاں انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کرے گی ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کریں گے ،سپورٹس کی سرگرمیاں ممالک کو آپس میں جوڑتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کبڈی پاکستان کی ثقافتی پہچان سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ پاکستان ،ایران اور بھارت کے مابین دوستی ،بھائی چارے اور امن کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔
ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر ،سیکریٹری جنرل پاکستان کبڈی فیڈریشن رانا محمد سرور اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔عوام کی بڑی تعداد فائنل میچ سے لطف اندوز ہوئی ۔ کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے دوبئی کی حکومت نے چوہدری شافع حسین کو خصوصی میڈل دیا ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی مائنڈ سیٹ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟
  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • استحکام پاکستان کانفرنس
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • پاکستان نے سہ ملکی بابا گرو نانک کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز