بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات میں کوئی محفوظ نہیں، شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اکوڑہ خٹک(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور لیگی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے دارالعلوم حقانیہ کا دورہ کیا، شاہد خاقان نے حملے کو اسلام پر وار قراردے دیا۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔اور مولاناحامد الحق شہید کے لئے فاتخہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ مولانا حامد الحق اوران کے والد مولانا سمیع الحق سے گہرے تعلقات تھے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے موجودہ ملکی حالات ایسے ہیں، ان میں کوئی بھی محفوظ نہیں، اگر ملک میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو دشمن ہم پر بھاری ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ پر دہشت گردوں کا بزدلانہ وار عالم اسلام پر حملہ ہے، حملے کی مذمت کرتے ہیں، غمزدہ خاندان کے ساتھ غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے واقعات کی روک تھام فوری اور بروقت اقدامات اٹھائے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے دارالعلوم کی انتظامیہ کو نواز شریف اورشہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔
مزیدپڑھیں:جتھے شاہراہیں بند کر دیتے ہیں، سڑکیں کھلوانے میں نااہلی دکھانے والے ڈی سیز کو ہٹایا جائے گا، سرفراز بگٹی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہد خاقان عباسی
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔