کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں بھی گیس بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بھی گیس بند ہونے کی شکایات ہیں۔
ناظم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پی آئی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون، فائیو ڈی میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ کیماڑی زروبی چوک اور اطراف کے علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے، کیماڑی بھٹہ ویلج میں بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔ دوسری جانب سوئی گیس ترجمان نے گیس بند ہونے سے متعلق دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیس فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جا رہی ہے، 5 فیصد علاقوں میں شکایات ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گیس کی فراہمی میں بھی گیس علاقوں میں کے مختلف گیس بند بند ہے
پڑھیں:
کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہر قائد میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق یہ حادثات مختلف مقامات پر پیش آئے ہیں۔
پہلا حادثہ شاہ فیصل کالونی میں داتا ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ اطہر علی کے نام سے کی گئی ہے۔
دوسرا حادثہ کورنگی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا۔
ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت 17 سالہ فہد کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی کی شناخت 20 سالہ رؤف کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں بھائی ہیں اور انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تیسرا حادثہ گلشن اقبال بلاک 6 کے نیپا ہائیڈرنٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے کی شناخت کریم اللہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔