کراچی، ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی اور متوفی راؤ محمد اخلاق موٹرسائیکل رائیڈر ہے۔
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رائیدر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ن لائن موٹر موٹر سائیکل جاں بحق اور
پڑھیں:
ہنڈا موٹر سائیکل بلا سود اقساط پر کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟
بینک الفلاح نے اٹلس ہنڈا کی موٹرسائیکلوں کے لیے محدود مدت کی زیرو مارک اپ یعنی بلا سودی قسط اسکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین مقبول ہنڈا ماڈلز آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کی جانب سے پیش کی گئی یہ نئی سہولت ایسے وقت میں متعارف کرائی گئی ہے جب مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے باعث نئی موٹر سائیکل خریدنا عام خریداروں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے۔
بینک کے مطابق ہنڈا کے 3 مقبول ترین ماڈلز سی ڈی 70، سی جی125 اور سی جی 150 اب بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ماہانہ اقساط پر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
بینک الفلاح کے مطابق ہنڈا کے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین ماہانہ 26,650 روپے کی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اسی طرح سی جی125 کی قیمت 238,500 روپے ہے اور اس کے لیے ماہانہ قسط 39,750 روپے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سی جی 150 کی قیمت 459,900 روپے رکھی گئی ہے، جسے 76,650 روپے ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔
بینک الفلاح کے مطابق یہ تمام موٹر سائیکلیں بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ کے ذریعے فنانس کی جا سکیں گی، اگرچہ اس اسکیم میں کوئی مارک اپ شامل نہیں، تاہم پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی۔
بینک اعلامیہ کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہو گی جبکہ یہ اسکیم صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔
’مزید معلومات یا بکنگ کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا [email protected] پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔ فوری معاونت کے لیے واٹس ایپ کیو آر کوڈ بھی دستیاب ہے۔‘