معروف گلوکارہ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد گلوکارہ اینجی اسٹون کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
معروف گلوکارہ اینجلہ لاورن براؤن اینچی اسٹون کے نام سے مشہور تھیں، جو یکم مارچ کو ایک کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، ان کی عمر 63 برس تھی۔
گلوکارہ کی کار کو حادثہ ایک 18 وہیلر ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ ان کی بیٹی لادی ڈائمنڈ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری ماں چلی گئی۔
اینجی اسٹون کو ان کے ہپ ہاپ گروپ The Sequence اور R&B ہٹ گانوں جیسے Wish I Didn’t Miss You کی وجہ سے جانا جاتا تھا۔
اینچی اسٹون 18 دسمبر 1961 کو کولمبیا جنوبی کیرولائنا میں پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے 10 سولو البمز ریلیز کیے اور 3 بار گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئیں، انہوں نے موسیقی کے علاوہ ٹی وی اور فلم میں بھی کام کیا۔
مزیدپڑھیں:رواں سال صدقہ فطر کی کم ازکم مالیت کتنی ہے؟ معروف عالم دین نے بتادیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وریندرسہواگ کی آئی پی ایل میں شریک آسٹریلوی کرکٹرز پر تنقید
کراچی:سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ آئی پی ایل میں شریک گلین میکسویل اور لیونگ اسٹون کا مذاق اڑانے لگے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں وہ لگن نہیں دکھاتے جس کی ان سے توقع رکھی جاتی ہے، وہ یہاں چھٹیاں منانے آتے ہیں۔
وریندر سہواگ نے پنجاب کنگز کے گلین میکسویل اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیام لیونگ اسٹون کو بطور خاص ہدف تنقید بنایا۔
میکسویل، سہواگ کی زیرقیادت بھی پنجاب کنگز میں کھیل چکے ہیں۔ انھیں گزشتہ دن فرنچائز نے رائل چیلنجرز بنگلورو سے میچ میں ڈراپ کردیا تھا۔
اتوار کو لیونگ اسٹون کو بنگلورو نے بھی باہر بٹھادیا۔ سہواگ نے کہا کہ میکسویل اور لیونگ اسٹون میں جیت کی لگن ختم ہوچکی ہے۔