مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے۔
فیصل آباد میں مینارٹی کارڈز کی تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے۔
وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اتحاد قائم رکھنا ان کی اور ہماری مجبوری ہے، ہمارے اپنے ارکان کو بھی گلے شکوے رہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمت کارڈ کے بارے میں اس سے پہلے کسی نے بھی نہیں سوچا، یہ اقدامات بلاتفریق ہیں کہ کس نے ہمیں ووٹ دیا کس نے نہیں دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی جب جب خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مہنگائی کی رفتار رانا ثناء الل کہنا ہے کہ
پڑھیں:
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔ دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔