Islam Times:
2025-04-22@11:09:28 GMT

غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں اجتماعی افطاری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

غزہ میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے میں اجتماعی افطاری

سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں جنوبی غزہ کی پٹی کے رفح شہر کے مکینوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے دن مصر کے ساتھ صلاح الدین سرحدی محور پر تعینات قابض افواج سے سینکڑوں میٹر کے فاصلے پر اجتماعی روزہ افطار کیا اور شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ جبالیہ کیمپ میں نماز تراویح ادا کی۔ سماجی کارکنوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے ایسی تصاویر شائع کیں جن میں رفح کے رہائشیوں کی طرف سے اپنے گھروں کے کھنڈرات پر اجتماعی افطار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ اجتماعی افطار ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انیس جنوری کو شروع ہونے والا جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ہفتےکی شام اختتام پذیر ہوگیا۔

شمالی غزہ کی پٹی کے مکینوں نے بھی جبالیہ کیمپ میں العودہ مسجد کے ساتھ واقع ایک سادہ نماز گاہ میں نماز تراویح ادا کی۔ قابض فوج نے مسجد کو مکمل طور پر تباہ کردیا تھا۔ الجزیرہ کے نامہ نگار انس الشریف کے مطابق مکینوں نے یہ عارضی نماز گاہ ماہ صیام سے چند روز قبل کم سے کم وسائل سے تراویح کی رسم ادا کرنے کی خواہش کے تحت قائم کی تھی۔ نماز گاہ مکمل طور پر بھری ہوئی تھی، علاقے میں قابض فوج کی وجہ سے ہونے والی وسیع تباہی کے باوجود اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی زمین نہیں چھوڑیں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ جنگ بندی سے پہلے کے چار مہینوں کے دوران قابض فوج نے آپریشن کے ایک حصے کے طور پر جبالیہ کیمپ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجتماعی افطار

پڑھیں:

گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

بھارتی ریاست گجرات میں فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ٹرینر ایئرکرافٹ تباہ ہوا حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھارتی فضائیہ کے ایک ہی دن میں دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے، جن میں سے ایک لڑاکا طیارہ تھا۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق جیگوار لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے لیے امبالا ایئر بیس سے اڑا اور کچھ دیر بعد ہریانہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

فضائیہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر بحفاظت نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی گئی ہے اور پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

دوسرا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا تھا جہاں بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32 بگڈوگرا ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور عملہ محفوظ رہا۔

نومبر 2024ء میں بھی ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔

حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محض 30 تک محدود ہوچکی ہے۔ 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کے اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔ بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے۔ مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔ ان مسلسل حادثات کے باوجود مودی سرکار کی جانب سے اصلاحات اور جدید کاری کے بلند و بالا دعوے صرف ایک فریب ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
  • امن خراب کر کے پہاڑوں پر قابض ہونے کا جواز ڈھونڈنے کی سازش ہو رہی ہے، کاظم میثم
  • رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • وہ ملک جس نے بجلی کی بچت کے لیے مساجد میں نماز کا دورانیہ مختصر کر دیا
  • مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • ایک نا تجربہ کار حکومت نے ملک کی معاشیات کو تباہ کر کے رکھ دیا،خواجہ آصف