رمضان کی برکتیں لافانی ہیں، یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے، صدر آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جانب سے پاکستانی،کشمیری قوم اور پوری امت مسلمہ کو رمضان الکریم کی مبارکباد دی گئی ہے۔
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں اور رحمتیں لافانی ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ پاک ہر ایک مسلمان کو رمضان شریف کی برکتوں اور رحمتوں سے فیض یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں صاحب ثروت افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد غریب افراد کو رمضان الکریم کی مبارک ساعتوں میں یاد رکھیں اور انہیں مالی معاونت فراہم کریں تاکہ وہ بھی رمضان المبارک میں اپنی فیملیوں کی کفالت کر سکیں۔
ٹریفک پولیس کا بھکاریوں کے خلاف ایکشن ؛ سرغنہ گرفتار
بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یہ مہینہ امت مسلمہ کو آپس میں جوڑ دیتا ہے اور وہ دلجمعی سے اللہ پاک کی عبادت میں خود کو مستغرق کر دیتے ہیں اس طرح ایک طرف وہ اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب انسانیت کی خدمت کو شعار بنا کر نیکیاں حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کا بھی خیال آتا ہے جن کی اس مبارک مہینے میں مذہبی آزادی بھارتی فوج نے سلب کر رکھی ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی کی دولت سے مالا مال فرمائے۔
مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی نے فلسطین کے معاملے پر ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے ہمراہ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی صورتحال امت مسلمہ کے لیے باعث تشویش ہے، فلسطینیوں کے لیے ملک بھر میں ہم بیداری کی مہم چلائیں گے، تاکہ ہماری قوم، امت مسلمہ اور اس کے حکمران یکسو ہوکر مظلوم فلسطینیوں کے مداوے کے لیے کچھ کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے 27 اپریل کو مینار پاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ ہو گا، جس میں مذہبی جماعتیں شرکت کریں گی۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، لاہور میں اجتماع بھی اسی پلیٹ فارم کے تحت ہو گا، جس میں تمام مذہبی پارٹیاں اور تنظیمیں شریک ہوں گی اور مینار پاکستان جلسے میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کریں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کا بڑا واضح موقف ہونا چاہیے مگر ایسا نہیں ہے اور یہ امت مسلمہ کی کمزوریاں ہیں، امت مسلمہ کو اپنے حکمرانوں کے رویے سے شکایت ہے کہ وہ اپنا حقیقی فرض کیوں ادا نہیں کررہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کا سب سے بڑا مسئلہ فلسطین اور غزہ ہے، اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں ظلم کر رہا ہے، اس پر ہمارا اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اس حوالے سے اپنا موقف واضح کریں، اور مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوں اور ظالموں کی مذمت کریں، چاہے وہ امریکا ہو یا اسرائیل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سب کو آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہونی چاہیے اور سب کو قبول کرنی چاہیے، اور تمام اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں کام کرنا چاہیے۔