کراچی: ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی:
ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح درخشاں تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق ولد راؤ مشتاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے رہائشی اور متوفی راؤ محمد اخلاق موٹرسائیکل رائیڈر ہے۔
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کرواکر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رائیدر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل جاں بحق اور
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔
آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔