تل ابیب (اوصاف نیوز)جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد اسرائیل نے غزہ میں کھانے پینے سمیت ہر قسم کے سامان کا داخلہ روک دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام اور حماس کی جانب سے بامقصد بات چیت کو جاری رکھنے سے انکار کے بعد 2 مارچ سے اسرائیل نے غزہ کو امداد کی سپلائی مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی مدت ختم ہونے پر اسرائیل نے جنگ بندی میں عارضی توسیع کا اعلان کیا تھا۔توسیع کی تجویز امریکا نے دی تھی مگر اب اسرائیل نے یوٹرن لیتے ہوئے امداد کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ کے لیے امداد کی فراہمی روکنا ‘سستی بلیک میلنگ’ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خطے میں استحکام اور قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ معاہدے پر عمل درآمد ہے۔بیان کے مطابق اسرائیلی اقدام جنگی جرم اور معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے۔
کابینہ میں عدم شمولیت پر پیپلزپارٹی کے تحفظات، شہبازشریف اور بلاول کی اہم ملاقات طے پاگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسرائیل نے

پڑھیں:

اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور آج بھی ایک فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک کار پر کیا گیا یہ حملہ حماس کے اہم ترین کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا جن کی موجودگی کی اطلاع انٹیلی جنس نے دی تھی۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر کیے گئے فضائی حملے میں حماس کے ایک اہم ترین عسکری کمانڈر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رعد سعد حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی بحالی اور تیاری کی کوششوں میں سرگرم رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ابتدائی طور پر حملے میں رعد سعد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی تھی تاہم اب باضابطہ تصدیق کردی گئی ہیں ہے کہ شہید ہونے والے رعد سعد ہی ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین افراد شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے یہ فضائی حملہ جنگ بندی لائن کے اس حصے میں کیا جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے جو کہ غزہ سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔

غزہ میں حالیہ مہینوں کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

تاحال حماس کی جانب سے اپنے سرگرم ترین کمانڈر رعد سعد کی شہادت کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل: کار پر فضائی حملے میں حماس کے اہم کمانڈر دو ساتھیوں سمیت شہید
  • اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
  • اسرائیل کا حماس کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ؛ 3 شہادتیں
  • اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
  • این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
  • سری لنکن سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اے کی تیسری امدادی کھیپ کولمبو پہنچ گئی
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • عالمی دبائو ،اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
  • عالمی دباؤ پر اسرائیل نے غزہ امداد کے لیے اردن کی سرحد کھول دی
  • وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ