WE News:
2025-04-22@09:45:59 GMT

ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اتوار کو چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لیںڈ کیخلاف یوں تو 11 رنز بناسکے لیکن انہوں نے 300ویں ون ڈے میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بار پھر کرکٹ کی تاریخ میں اپنا نام رقم کردیا ہے۔

جب بھارتی ٹیم نے دبئی کے کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے جانیوالے اپنے آخری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی گروپ اے میچ میں نیوزی لینڈ سے مقابلے کے لیے ٹاس کیا تو ایک تاریخی لمحہ ویرات کوہلی کا منتظر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپنر ابرار احمد کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل، ویرات کوہلی سے متعلق کیا کہا؟

مایہ ناز بلے باز کوہلی جنہوں نے اپنے 200واں ون ڈے بھی کیویز کے خلاف کھیلا تھا، 300 ون ڈے میچز کا ہندسہ عبور کرنے والے 7ویں ہندوستانی اور مجموعی طور پر 18ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اپنے 300 ویں ون ڈے کے ساتھ، ویرات کوہلی پہلے کرکٹر بھی بن گئے جو پہلے ہی کم از کم 100 ٹیسٹ اور 100 ٹی20 میچزکھیل چکے ہیں اور وہ اتنے ہی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی پر ویرات کوہلی کی لب کشائی

مجموعی طور پر، 18 کرکٹرز اپنے اپنے ممالک کے لیے 300 ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ کے دیگر 2 فارمیٹس میں ہر ایک میں 100 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں کرسکے۔

300ون ڈے کھیلنے والے دیگر کرکٹرز کی فہرست میں شاہد آفریدی 398 میچز، انضمام الحق 378، رکی پونٹنگ 375، وسیم اکرم 356، ایم ایس دھونی 350، ایم مرلی دھرن 350، راہول ڈریوڈ 344، محمد اظہر الدین 334، ٹی دلشان 330، جیک کیلس 328، اسٹیو وا 325، چمندا واس 322، سورو گنگولی 311، اراوندا ڈی سلوا 308، یوراج سنگھ 304، شان پولاک 303 اور کرس گیل 301 میچز کھیل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟

چیمپیئنز ٹرافی میں اتوار کو دبئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل 299 ون ڈے میچوں میں ویرات کوہلی نے 58.

20 کی اوسط اور 93.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے 14,085 رنز بنائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

300ویں ون ڈے بھارتی بلے باز چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ کی تاریخ نیوزی لینڈ ویرات کوہلی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 300ویں ون ڈے بھارتی بلے باز چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ کی تاریخ نیوزی لینڈ ویرات کوہلی چیمپیئنز ٹرافی ویرات کوہلی ون ڈے میچ میچ میں

پڑھیں:

کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں فتح کے بعد اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے مداحوں نے شبمن کی بہن، روہت کی بیٹی اور کے ایل راہول کی اہلیہ کے بعد شریاس ائیر کی بہن کو نشانے پر رکھ لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے ویرات کوہلی کے مداحوں کی جانب سے بھائی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر سخت ردعمل دیدیا۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ 37 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) کی شکست کے بعد ٹیم کے کپتان شریاس ایئر کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا، جس میں انکی فیملی پر بھی تنقید کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹاس کے دوران شادی کا سوال؛ شبمن گِل پریشان! ویڈیو وائرل

ٹرولنگ کے دوران فیملی کا ذکر کرنے پر شریاس ایئر کی بہن شریستا نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ "لوگ صرف سپورٹ کرنے پر کھلاڑی کے خاندان کو نشانہ بناتے ہیں۔ چاہے ہم اسٹیڈیم میں موجود ہوں یا دور سے سپورٹ کر رہے ہوں، ہماری ٹیم کے لیے محبت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ جو لوگ مجھ پر انگلی اٹھا رہے ہیں، ان کی تنگ نظری نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ شرمناک بھی ہے"۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے کئی میچز میں شریاس کو سپورٹ کیا ہے، جن میں سے زیادہ تر جیت میں ختم ہوئے۔ لیکن شاید اسکرین کے پیچھے بیٹھ کر ٹرول کرنے والوں کے لیے حقائق کوئی معنی نہیں رکھتے"۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل میں میچ فکسنگ کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا، فرنچائز پر سنگین الزامات

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کھلاڑی کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل شبمن گِل کی بہن، روہت شرما کی بیٹی اور کے ایل راہل کی اہلیہ کو بھی کوہلی کے مداحوں نے ہراساں کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کوہلی کے مداح آپے سے باہر؛ ایک اور کرکٹر کی بہن کو ٹرول کرنے لگے
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • کوہلی نے زیادہ آئی پی ایل ففٹیز کے ریکارڈ میں وارنر کو پیچھے چھوڑدیا
  • نئی تاریخ رقم، ویرات کوہلی نے ڈیوڈ وارنر کا ریکارڈ توڑ دیا
  • وارنر بھائی اور کتنا انتظار کریں
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟