فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے آبی ماحولیات کو لاحق شدید خطرات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے آبی ماحولیات کو لاحق شدید خطرات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : سائٹ سے موصول فوٹیج کے مطابق رین آئی ریف پر فلپائن کے غیر قانونی “گراونڈڈ ” جنگی جہاز سے سیاہ گہرے دھویں کا اخراج دیکھا گیا جس سے شبہ ہے کہ یہاں کچرا جلایا گیا ہے ، جس سے رین آئی ریف کے قریب آبی ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔
یہ بتایا گیا ہے کہ رین آئی ریف پر طویل عرصے سے فلپائن کے غیر قانونی” گراونڈڈ “جنگی جہاز نے رین آئی ریف کے کورل حیاتیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور تسلسل کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فلپائن کے غیر قانونی جنگی جہاز
پڑھیں:
غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ
غیر مسلم آبادی کی اکثریت رکھنے والے ایشائی ملک فلپائن میں اسلامی تدفین کا قانون بن گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صدر نے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فلپائنی مسلمانوں کی اسلامی روایات کے مطابق مناسب طریقے سے اور فوری طور پر تدفین کی جائے گی ہے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلپائن کے اسلامی تدفین ایکٹ پر 11 اپریل کو دستخط کیے گئے تھے اور گزشتہ روز سرکاری گزٹ کی ویب سائٹ پر اسے پوسٹ کیا گیا
نئے قانون کے تحت ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر بھی تدفین جتنی جلدی ممکن ہو کی جائے گی، تاہم قانون کے تحت تدفین کرنے والے شخص، یا میت کے قریبی رشتہ دار کو 14 دنوں کے اندر مقامی ہیلتھ آفیسر کو موت کی اطلاع دینی پوگی، وہ افسر موت کی وجہ کی تصدیق کرے گا اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
قانون کے تحت اسپتال کے واجبات کی عدم آدائیگی یا جنازے کی فیس یا دیگر وجوہات کی بنا پر مسلمان شخص کی میت کو چھوڑنے سے انکار کرنے ایک سے چھ ماہ قید یا 882 ڈالر سے ایک ہزار 764 ڈالرز تک جرمانے یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔