چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ جلد گرگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لیںڈ کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنالیے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے سر فہرست رہنا چاہتے ہیں کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
نیو دہلی:بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی۔
مجموعی طور پر 34 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا جس میں شریاس آئیر اور ایشان کشن نے واپسی کی ہے جبکہ متعدد نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
شریاس آئیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے لیے سب سے زیادہ رنز بنائے تھے جنہیں گریڈ 'بی' میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن جو گزشتہ سیزن میں کنٹریکٹ سے محروم ہوگئے تھے اس بار گریڈ 'سی' میں واپس آگئے ہیں۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجا کو سب سے اعلیٰ کیٹیگری یعنی گریڈ 'اے پلس' میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ ملے گا۔
فہرست میں رشبھ پنت کو گریڈ 'اے' میں ترقی دی گئی ہے جبکہ سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون کو فہرست سے نکال دیا گیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔
دیگر چار کھلاڑیوں جتیس شرما، کے ایس بھارت، آویش خان اور شاردل ٹھاکر کو بھی اس سال سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا۔
کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں شامل نئے چہرے دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، اَبھشیک شرما، آکاش دیپ، ورن چکرورتی اور ہرشت رانا شامل ہیں جنہیں گریڈ 'سی' میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی سینٹرل کنٹریکٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو چار درجات میں تقسیم کرتا ہے جس کے مطابق انہیں سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے۔
بورڈ کی پالیسی کے مطابق وہ کھلاڑی جو قومی ٹیم کا حصہ نہ ہوں ان کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے۔
مکمل فہرست:
گریڈ اے پلس
روہت شرما، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ، رویندرا جڈیجا
گریڈ اے
محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی، رشبھ پنت
گریڈ بی
سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر
گریڈ سی
رنکو سنگھ، تلک ورما، رُتُراج گائیکواڑ، شِوَم دوبے، روی بشنوی، واشنگٹن سندر، مُکیش کمار، سنجو سیمسن، اَرشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، رَجت پَٹیدار، دُھروو جُوریل، سرفراز خان، نِتیش کمار ریڈی، ایشان کِشن، اَبھشیک شرما، آکاش دیپ، ورن چکرورتی، ہرشت رانا