محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سپیل کی خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
ماہ رمضان کا آغاز ، محکمہ موسمیات نے بارش کے نئے سپیل کی خوشخبری سنا دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3مارچ سے بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہونے کا امکان ہے،پنجاب کے میدانی و بلائی علاقوں میں پیر کے روز بارش برسنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں سے خشک سالی کا خطرہ کم ہو گیا،پہاڑوں پر موجود برف پگلنے سے پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔