محکمہ موسمیات نے ملک میں بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل سے ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس کے زراعت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کے مہینے کے آغاز میں ہی ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ دو سے چار مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق دو مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے رمضان کے پہلے عشرے میں بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل سے ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس کے زراعت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام آباد سے محکمہ موسمیات کے لیٹر کے بعد سکردو میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے دو سے چار مارچ تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان ہے پہاڑوں پر
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں 4 روز کے دوران بارشوں، آسمانی بجلی گرنے اور ژالہ باری کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ 4 روز کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں اور ژالہ باری و آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات ہوئے ہیں، اس دوران 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں کا سلسلہ صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے وقفہ وقفہ سے جاری رہا۔ اس دوران رونما ہونے والے حادثات سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چارسد،خیبر، شانگلہ، بٹگرام، چترال لوئر، صوابی اور کولائی پالس میں پیش آئے۔
ادھر اسکردو اور گردو و نواح مین گزشتہ روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔
شدید بارشوں کے باعث کھرمنگ، شگرمگانچھےاورگلگت جانے والی شاہراہوں پرلینڈ سلائڈنگ سےٹریفک معطل ہوگئی، کئی مقامات پربجلی کی لائینیں خراب ہونےسےعلاقےمیں بجلی کابریک ڈاون پیدا ہوگیا۔
دوسری جناب بلتستان کی وادی میں تیزبارش کےباعث حادثات کےخدشات بھی بڑھ گئے،جس کےباعث ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نےغیر ضروری سفرسے گریز کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر