کراچی، قونصل خانوں کی جانب سے ماہ رمضان کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی میں تعینات مختلف قونصل خانوں کے مندوبین کی جانب سے رمضان کی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔
رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہوگیا ہے، وہ مقدس مہینہ جسے پورے عالم اسلام کی طرح پاکستانی بھی نہایت عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔
امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ بھی سکھاتا ہے۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی سکھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
اسی طرح دیگر مندوبین نے اپنے پیغامات میں عالم اسلام اور پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
رمضان میں مختلف قونصل خانوں کی جانب سے افطار سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب‘ مقابلہ تلاوت کیلیے 70 لاکھ ریال کے انعامات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض: سعودی عرب نے شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن کریم کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔
عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی ملک سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزارت اسلامی امور نے 27 ویں شاہ سلمان ایوارڈ برائے حفظ و تلاوت قرآن کریم اور تفسیر کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق طلبہ و طالبات کے مقابلے کے لیے مجموعی طور پر 70 لاکھ ریال کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مقابلہ جیتنے والے طلبہ کے لیے تقسیم انعامات کی تقریب ریاض میں 2 رمضان المبارک اور طالبات کے لیے تقریب 3 رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔