ایس ای سی پی نے مضاربہ آرڈیننس میں ترامیم کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پالیسی بورڈ نے مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 1980 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔
ڈان اخبار میں شائع ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم ابتدائی طور پر جولائی 2020 میں مضاربہ آرڈیننس (ترمیمی) بل 2020 کے ذریعے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات سے منظوری حاصل کی اور غور و خوض کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔
تاہم اگست 2023 میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے یہ تجویز ختم ہو گئی۔
ایس ای سی پی نے مشاورت کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو فعال طور پر شامل کرکے ایک نئی تجویز کا جائزہ مکمل کیا ہے، نتیجتاً، پالیسی بورڈ نے نظر ثانی شدہ تجویز کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فنانس ڈویژن کو پیش کرنے کے لیے حتمی شکل اور منظوری دی ہے۔
ابتدائی بل میں شامل اہم اصلاحات صنعت کی ترقی کو فروغ دینے، سرمایہ کاروں کو بااختیار بنانے اور مضاربہ سیکٹر کے اندر ریگولیٹری صف بندی کو بڑھانے پر مرکوز ہیں۔
اس تجویز میں مالیاتی وسائل کو متحرک کرنے اور کارکردگی کی بنیاد پر منافع کی تقسیم کو آسان بنانے کے لیے غیر فہرست شدہ مضاربہ متعارف کروانا شامل ہے۔
مزید برآں، یہ کمپنیز ایکٹ کے ساتھ گورننس کی دفعات کو ہم آہنگ کرکے، انتظامی تبدیلیوں کے لیے خصوصی قراردادوں کو قابل بنا کر اور کارروائی ختم کرنے کے لئے عدالتوں تک رسائی کے ذریعے سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بہتر بنا کر سرمایہ کاروں کے حقوق کو مضبوط بناتا ہے۔
مزید ترامیم کا مقصد انضباطی کارروائیوں میں کمیشن کو بااختیار بنانا، کچھ فوجداری جرائم کو بہتر نفاذ کے لیے سول معاملات میں تبدیل کرنا اور مضاربہ ٹریبونل کو تحلیل کرکے اس کی ذمہ داریاں ہائی کورٹس اور سیشن عدالتوں کو منتقل کرکے ریگولیٹری نگرانی کو بہتر بنانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
فائل فوٹوگورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل پانچ روزہ دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
پانچ روزہ دورے میں گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے سینیٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بگلوف Beglov سے ملاقات کی جنہوں نے تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیا، اس موقع پر سفیر پاکستان جمالی محمد خالد بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان نے تعلیمی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مائننگ یونیورسٹی اور بالٹک اسٹیٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سمیت سینیٹ پیٹرز برگ کی سرفہرست بارہ جامعات نے پاکستانی کالجز کے ساتھ روابط قائم کرنے سے متعلق گورنر بلوچستان کو تجاویز پیش کیں۔
گورنر نے پاکستان اور روس کے کاروباری افراد کے ساتھ ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پانی صاف کرنے اور کچرے کو ری سائیکل کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔