لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر بارشوں کے سپیل کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

پنجاب میں بھی آج اور کل بادل کھل کر برسیں گے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 4 مارچ تک جاری رہے گا، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اس حوالے سے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے ایک اور طاقتور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے تحت گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد اور  راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہفتے میں دوسری بار بارش اور  ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے والے اولوں کا سائز بدھ کے روز گرنے والے اولوں سے چھوٹا تھا۔ فی الحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی تھی اور کئی علاقوں میں بڑے سائز کے اولے گرے تھے، اولے گرنےسے گاڑیوں اور گھروں میں گھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج پھر بارش اور ژالہ باری
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی