City 42:
2025-04-22@14:24:18 GMT

کینڈا جانے کے خواہشمند اساتذہ کیلئے خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

محسن الملک: کینیڈا کے وفاقی وزیر تعلیم یاسر نقوی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینیڈا  آسکتے ہیں اور  کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کینڈین وفاقی وزیر یاسر نقوی نے  کہا ہے کہ اب پاکستان سے اساتذہ کینڈا آسکتے ہیں، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز اساتذہ کی نئی امیگریشن پالیسی متعارف کروائی ہے۔پاکستان سے بھی اساتذہ کو کینیڈا آنا چاہئے۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

یاسر نقوی نے بتایا کہ میں بھی پاکستان سے کینیڈا 15 سال کی عمر میں آیا تھا۔ انہوں پاکستان سے بھی اساتذہ اب کینڈین امیگریشن حاصل کرسکیں گے۔کینیڈا ہر رنگ و نسل کے لوگوں کو یہاں کامیاب ہونے کا موقع دیتا ہے۔یاسر نقوی کا نام کینڈین کنوینیر کے لئے بھی آیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان سے یاسر نقوی

پڑھیں:

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں کے بارے میں سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں بلاسود قرضوں کی دونوں سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے سکیموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی بلاسود قرضوں کی سکیموں کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے لاکھوں افراد نے درخواستیں دی ہیں۔ آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑروپے تک کے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں جبکہ آسان  کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 10لاکھ روپے تک بلا سود قرضے کی سہولت موجود ہے۔ یہ  دونوں سکیمیں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہورہی ہیں۔ بلاسود قرضوں کی یہ دونوں سکیمیں انتہائی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ ایکٹنگ ہائی کمشنر کینیڈا نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ کینڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کیلئے بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں: شافع حسین