اسٹیٹ بینک نے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں میں رمضان کے لیے تبدیل شدہ کاروباری اور دفتری اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔
رمضان کے دوران ملازمین اور صارفین کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 09:00 بجے سے شام 03:00 بجے تک بلا کسی وقفے کے کام جاری رہے گا جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات صبح 09:00 بجے سے 12:30 بجے تک دفری امور نمٹائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اس اوقات کار پر ملک کے دیگر بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائکرو فنانس بینکس بھی کاربند رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹیٹ بینک اوقات کار بینک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیٹ بینک اوقات کار اسٹیٹ بینک اوقات کار رمضان کے
پڑھیں:
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
کراچی:(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ5 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 58 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف سے موصول ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی قسط آئندہ ہفتے سرکاری ذخائر میں ظاہر ہوگی۔