سخت تربیت ہی سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد: آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد+بہاولپور (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جدید منصوبے تعلیم، آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا اور وہاں جاری آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تربیت کے امور پر بریفنگ لی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ان کی بے لوث لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سخت اور مؤثر تربیت ہی ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ ترقی کی بنیاد ہے اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ پاکستان آرمی کی نمایاں خصوصیت ہے۔ انہوں نے افسروں اور جوانوں کے غیر متزلزل عزم‘ بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سی آئی ایم ایس)، انووسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کومبیٹ سمیولیٹر ارینا کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید منصوبے طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاریوں کو فروغ دینے کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلبہ سے بھی ملاقات کی اور نوجوانوں کی تعلیم و ترقی میں پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کو تعلیمی میدان میں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور کہا کہ اپنی مہارتوں میں اضافہ کر کے قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوانوں کی تربیت کیلئے فوج کے عزم کو سراہا۔ قبل ازیں بہاولپور آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہئے۔ آرمی چیف نے پاکستان کا مستقبل تشکیل دینے میں نوجوانوں کے کردار کو سراہا اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ کیلئے اقدامات سے متعلق فوج کی حمایت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رمی چیف نے ا رمی چیف کو سراہا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں۔ انصار اللہ تحریک کے رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں، یعنی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت ضربیں لگائیں گے۔ آنے والے دنوں میں حیرت کی توقع کریں۔ ادھر یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا: "امریکہ یمن کے خلاف اپنی ناکام جارحیت سے یمنی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں امریکی جرائم جنگی جرائم ہیں اور یہ ملک جان بوجھ کر ان جرائم کو جاری رکھنے پر اصرار کرتا ہے۔الحوثی نے نوٹ کیا کہ امریکہ جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور تازہ ترین جنگی جرم یمن کے الحدیدہ میں راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ہے۔ ان کے مطابق راس عیسیٰ بندرگاہ پر بمباری ایک مکمل جنگی جرم ہے اور اسرائیلی حکومت کی گھناؤنی حمایت کا حصہ ہے۔