نائب وزیراعظم کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے رابطہ‘ اہم امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ دوستی کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو تیز کرنے کے طریقے تلاش کئے۔ مزید برآں 2025ء اور 2026ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل اراکین کی حیثیت سے انہوں نے باہمی مفادات، امن اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر تعاون کرنے کا عہد کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسکرین گریب
یو اے ای کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اماراتی نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید دفترِ خارجہ پہنچ گئے جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ معزز مہمان کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتا ہوں، خواہش ہے کہ آپ کا دورہ کامیاب ہو، بہت سے منصوبوں پر ہم مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔
اماراتی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پر تپاک استقبال پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا شکر گزار ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستانی یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔