کراچی، راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
کراچی:
گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔
اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ کراچی میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے اور دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس میں ملزم معاویہ کو عدم شواہد پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دھماکا خیز مواد برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ پولیس اور پراسیکیوشن ملزم پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم معاویہ جسٹس ریٹائرد مقبول باقر حملے میں بھی ملوث ہے۔ ملزم معاویہ کے خلاف جسٹس (ر ) مقبول باقر پر حملے کی سازش اور دھماکا خیز برآمدگی کے مقدمات درج تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے 2013ء میں ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس دوران مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم کا والد ہلاک ہوئا تھا، جب کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔