کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔