اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، عوام کو معلومات دینے پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔
ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل 59 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا
سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کیسے مدرسے پہنچا، حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیموں کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
پشاور:افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔