کراچی:

شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی پل کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ طحٰہ ولد ذوالفقار کے طور پر کی گئی ہے۔ طحٰہ مارٹن کواٹر کا رہائشی تھا اور درزی کے طور پر کام کرتا تھا۔

طحہٰ کی دکان طارق روڈ پر واقع تھی اور وہ اسی راستے سے گھر واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

طحٰہ اپنے چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اس کے ماموں کے مطابق، وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔

زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ زبیر ولد ظفر کے طور پر ہوئی ہے، جو رائیڈر کا کام کرتا ہے۔ زخمی کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کا سبب تیز رفتاری کو قرار دیا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی

مدینہ منورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس کو مدینہ منورہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، یہ افسوسناک حادثہ مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کی وجہ سے ہوا، جس کے نتیجے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کا تعلق چشتیاں کی سب تحصیل ڈاہرانوالہ اور فورٹ عباس ہارون آباد کے گردونواح علاقہ سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، عمرہ زائرین کا یہ گروپ چند روز قبل ڈاہرانوالا سے سعودی عرب روانہ ہوا تھا، تمام زائرین ڈاہرانوالہ کی نجی ٹریول ایجنسی کے ذریعے عمرہ کی سعادت کیلئے سعودی عرب گئے تھے، جاں بحق ہونے والی 1 خاتون کا تعلق 201 مراد سے ہے، 2 خواتین 228 نائن آر کی رہائشی تھیں اور 1 جاں بحق شخص کا تعلق 3/39 آر سے ہے جب کہ حادثے میں زخمی افراد کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • مدینہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • مدینے کے قریب عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 4 پاکستانی جاں بحق 9 زخمی
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی