Express News:
2025-04-23@00:25:34 GMT

جرمنی کے انتخابات

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

دنیا ایک بار پھر ایک ایسے دوراہے پرکھڑی ہے جہاں جمہوریت، انسان دوستی، مساوات اور ترقی پسندی کے نظریات کے مقابلے میں دائیں بازو کی قوم پرست اور فسطائی سیاست ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہے۔

یورپ، امریکا، ایشیا اور جنوبی امریکا کے کئی ممالک میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ دائیں بازو کی جماعتیں نہ صرف مقبول ہو رہی ہیں بلکہ وہ اقتدار کے ایوانوں میں بھی جگہ بنا رہی ہیں۔اب کی بار یہ رجحان محض کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہا بلکہ عالمی سطح پر ایک نئے نظریاتی معرکے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

تازہ ترین مثال جرمنی کی ہے جہاں حالیہ انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (CDU) کے فریڈرک مرز چانسلر منتخب ہو چکے ہیں لیکن اصل تشویش Alternative für Deutschland AfD کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر ہے جو ایک انتہائی دائیں بازوکی جماعت ہے۔ یہ وہی جرمنی ہے جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد نازی ازم سے چھٹکارا پانے کے لیے دہائیوں تک محنت کی تھی۔

جرمنی کی سیاسی تاریخ میں یہ ایک نیا مگر خطرناک موڑ ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد اس ملک نے خود کو جمہوری اقدار اور ترقی پسند پالیسیوں کا مرکز بنایا تھا لیکن اب وہی زمین دائیں بازوکی انتہا پسندی کے بیج اگا رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اورکیا یہ رجحان صرف جرمنی تک محدود ہے یا اس کی جڑیں دنیا کے دیگر حصوں میں بھی مضبوط ہو رہی ہیں؟

دائیں بازو کی مقبولیت کی بنیادی وجوہات:

یہ سوال کہ ’’ کیوں دائیں بازوکی جماعتیں دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہیں؟‘‘ بظاہر سادہ لگتا ہے لیکن اس کے پیچھے کئی پیچیدہ وجوہات کارفرما ہیں۔

معاشی عدم مساوات اور غریب طبقے میں بے چینی۔

نیو لبرل معاشی پالیسیوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں امیروں کو اور امیر بنا دیا ہے جب کہ متوسط اور نچلے طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑی کارپوریشنز ٹیکنالوجی کمپنیاں اور مالیاتی ادارے دولت پر قابض ہو چکے ہیں جب کہ عام آدمی کے لیے روزگار اور بنیادی سہولیات کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

اس عدم مساوات کا براہِ راست فائدہ دائیں بازوکی جماعتوں کو ہوتا ہے جو عوام کو یہ باورکرانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں کہ ان کی مشکلات کا ذمے دار حکمران اشرافیہ لبرل نظریات یا اقلیتیں ہیں۔ یورپ میں مہاجرین اور تارکین وطن کو نشانہ بنایا جاتا ہے، امریکا میں لاطینی نژاد شہریوں کو اور بھارت و پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو اس کا سامنا ہے۔

پناہ گزینوں کا بحران اور نسل پرستی:

شام، افغانستان، یمن اور افریقہ میں ہونے والی جنگوں اور بدامنی کے باعث لاکھوں افراد نے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں پناہ لی۔ یورپی حکومتوں نے انسانی ہمدردی کے تحت انھیں اپنے ممالک میں جگہ دی، لیکن اس کا رد ِعمل شدید تھا۔

مہاجرین مخالف جذبات کو دائیں بازو کی جماعتوں نے ایک سیاسی ہتھیار بنا لیا۔ جرمنی میں AFD فرانس میں Marine Le Pen  اٹلی میں Giorgia Meloni اور امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مہاجرین کو دہشت گرد نوکریاں چھیننے والے اور یورپی ثقافت کے دشمن کے طور پر پیش کیا۔ یہی حکمت عملی بھارت میں نریندر مودی کی بے جے پی اور پاکستان میں مذہبی انتہا پسند جماعتوں نے بھی اپنائی۔

سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا:

یہ پہلا موقع ہے کہ دائیں بازو کی جماعتیں روایتی جلسوں اور تقاریر کے بجائے سوشل میڈیا پر اپنی مہم چلا رہی ہیں۔ جعلی خبریں، جھوٹے بیانیے اور نفرت انگیز مہمات لمحوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچ جاتی ہیں جس کا براہِ راست فائدہ دائیں بازوکو ہوتا ہے۔

فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کے ذریعے عام عوام کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ وہ ایک خطرے میں ہیں اور انھیں اس خطرے سے بچانے کے لیے ایک طاقتور رہنما کی ضرورت ہے۔ یہی وہ نفسیاتی حربہ ہے جس نے ٹرمپ کو امریکا میں مودی کو بھارت میں اورکئی دائیں بازو کے رہنماؤں کو یورپ میں کامیاب کرایا۔ لبرل سیاست کی ناکامی نے بھی لوگوں کو دائیں بازو کی سیاست پر بھروسہ کرنے پہ راغب کیا ہے۔

ترقی پسند اور جمہوری جماعتیں اگرچہ مساوات، انسانی حقوق اور ترقی کے نعروں کے ساتھ سیاست میں آتی ہیں لیکن وہ اکثر عام آدمی کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ مہنگائی بے روزگاری اور جرائم جیسے حقیقی مسائل پرکام نہ کرنے کے باعث عوام دائیں بازو کی جماعتوں کی طرف مائل ہونے لگتے ہیں جو ان سے سیدھے اور سخت فیصلے لینے کا وعدہ کرتی ہیں۔

قومی شناخت اور مذہبی انتہا پسندی کو استعمال کر کے عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے۔

دائیں بازو کے سیاستدان ہمیشہ عوام کو یہ باورکراتے ہیں کہ ان کی ثقافت مذہب اور قومی شناخت خطرے میں ہے۔ اس جذباتی نعرے کا استعمال یورپ میں بھی ہو رہا ہے اور ایشیا میں بھی۔

جرمنی میں کہا جا رہا ہے کہ مسلمان مہاجرین جرمن ثقافت کو ختم کر دیں گے، بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ ہندو مذہب کو بچانے کے لیے مسلمانوں کو دبانا ہوگا اور پاکستان میں دائیں بازوکی جماعتیں یہی بیانیہ اقلیتوں کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔

یہ رجحان کس سمت جا رہا ہے؟

یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اگر دائیں بازوکی انتہا پسندی کو نہ روکا گیا، تو یہ جمہوریت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

ہم نے تاریخ میں پہلے بھی دیکھا ہے کہ جب نسل پرستی فسطائیت اور قوم پرستی کو بڑھاوا دیا جاتا ہے تو اس کا انجام تباہی ہوتا ہے۔

ہٹلر اور نازی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد یورپ نے کیا دیکھا؟

مسولینی کے بعد اٹلی میں کیا ہوا؟

فرانکو کی حکومت کے بعد اسپین کوکیا بھگتنا پڑا؟

یہ سب تاریخ کے وہ سبق ہیں، جو ہمیں بتاتے ہیں کہ اگر دائیں بازو کی انتہا پسندی کو قابو میں نہ لایا گیا تو یہ ایک نئے عالمی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

ہم کیا کرسکتے ہیں؟

یہ وقت ترقی پسندوں، جمہوریت پسندوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے ایک چیلنج ہے۔ ہمیں چاہیے کے سوشل میڈیا پر دائیں بازو کی جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کریں۔

تعلیم اور شعورکو عام کریں تاکہ عوام نسل پرستی اور فسطائیت کی حقیقت کو پہچان سکیں۔ ایسے سیاستدانوں کو سپورٹ کریں جو واقعی عوامی مسائل پر کام کر رہے ہوں نہ کہ صرف نفرت کے بیانیے پر ووٹ حاصل کرنا چاہتے ہوں۔

ترقی پسند جماعتوں کو بھی عام آدمی کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر پالیسیاں اپنانی ہوں گی تاکہ لوگ مایوس ہوکر دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی طرف نہ جائیں۔

اگر ہم نے آج اس خطرے کو نہ سمجھا تو کل بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ یہ ایک جنگ ہے فسطائیت اور جمہوریت کے درمیان نفرت اور محبت کے درمیان اور ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس طرف کھڑے ہیں اگر ہم خاموش رہے تو تاریخ ہمیں بھی معاف نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دائیں بازو کی دائیں بازوکی انتہا پسندی کی جماعتیں انتہا پسند جا رہا ہے عوام کو جاتا ہے رہی ہیں میں بھی کے بعد ہیں کہ کے لیے

پڑھیں:

انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن

انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی، ممبر خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پھر چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بن گئے؟

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، نہ ہی انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی پر کمیشن جماعت کو ریگولیٹ کر سکتا ہے۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں بینچ نے کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے دلائل دیے کہ لاہور ہائی کورٹ نے انٹرا پارٹی کیس میں الیکشن کمیشن کو فیصلے سے روکا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لا نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی پابند ہوتی ہے، پی ٹی آئی 2021 میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی پابند تھی، پی ٹی آئی نے نیشنل کونسل کی عدم موجودگی میں جنرل باڈی سے آئین منظور کروایا، کیا پارٹی آئین میں جنرل باڈی ہے؟

انہوں نے کہا کہ انتظامی ڈھانچے کی عدم موجودگی میں فنانشل اکاؤنٹ کسی تصدیق کے بغیر ہیں۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کے فنڈز منجمد کیے جائیں، انتظامی ڈھانچے کے بغیر انتخابات کیسے ہوئے؟ سلمان اکرم راجا کو سیکریٹری جنرل بنانا غیر آئینی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ممبر کے پی جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ نے ریمارکس کہا کہ بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، پھر پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات پارٹی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن تو کروائے، تاہم خلاف قانون ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر 23 نومبر کو الیکشن کرائے گئے، لیکن کمیشن نے الیکشن تسلیم ہی نہیں کیا، آئین پاکستان 90 روز میں جنرل الیکشن کا کہتا ہے کیا وہ کرائے گئے؟۔

وکیل نے کہا کہ اگر انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں تو کیا پارٹی ختم ہو جاتی ہے؟ اگر یہ فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے تو پھر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگی پر سیاسی جماعت ریگولیٹ کرنے اور پارٹی معاملات میں مداخلت کا اختیار ہی نہیں۔

الیکشن کمیشن نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآنجہانی پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج کیلئے نکلیں گے: وزیراعلیٰ سندھ سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری وزیراعظم شہباز شریف صدر اردوان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی، کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد مسترد
  • انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں تھے، پی ٹی آئی سربراہ کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن
  • کترینہ نے بازو پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا، تصویر وائرل
  • تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ