ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسیٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کیا، پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں پربریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سخت تربیت سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسیٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے سی آئی ایم ایس میں بہاولپور کی جامعات کے طلبہ سے بات چیت بھی کی، جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے نوجوانوں کے لیے امور پر روشنی ڈالی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج
پڑھیں:
پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور روانڈا کے وزیرخارجہ اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کانگو میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی، دفتر خارجہ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے، پاکستان ٹیکسٹائل، چاول اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے، پاکستان پہلے ہی سے روانڈا سے چائے درآمد کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، مختلف شعبوں میں پاکستان اور روانڈا کے مضبوط تعلقات پہلے سے قائم ہیں، مجھے خوشی ہورہی ہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کے دورے کے درمیان اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روانڈا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں کے لیے پرعزم ہیں، اعلیٰ سطح رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
روانڈا کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے لیے اپنی مصنوعات روانڈا برآمد کرنے کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں کرکٹ کے فینز موجود ہیں، پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے گا، ہم نے ڈپلومیٹک ٹریننگ پر ایم او یو دستخط کیے، ہم دیگر ایم او یوز پر بھی دستخط کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ روانڈا کے وزیر خارجہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستان کا 2 روزہ دورہ کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اولیور جین پیٹرک دہونگیرہے پاکستان روانڈا وزیرخارجہ