رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سٹی42: رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کردیا گیا ، پیکیج سے چالیس لاکھ خاندانوں کے دو کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج 2025 کا اجرا کیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا 40 لاکھ خاندان اور 2کروڑ افراد مستفید ہوں گے اور 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار دیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ گزشتہ رمضان کےمقابلےمیں اس بار مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہے، اس بار رمضان پیکج میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ سال کے7ارب کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3 گنا بڑھایا۔
لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش
وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ رمضان پیکج سے چاروں صوبوں سے مستحق خاندان مستفید ہوں گے، اس بار پیکج کو انتہائی آسان بنایا، اب لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا، پیکج سے چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستحق خاندان مستفید ہوں گے۔
دہشت گردی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، ماضی میں بھی ہم نے دہشت گردی کاخاتمہ کیا، خیبر پختونخوا حکومت فوری طور پر ملزموں کو کٹہرے میں لائے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانیاں دیں۔
رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا
انھوں نے مزید بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےکھربوں روپےکےمحصولات وصول کرنےہیں، کئی سال سے اسٹے آرڈر لئے ہوئے ہیں ان کے فیصلے نہیں ہوئے، غریبوں کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے، اس کوہم آہنی ہاتھوں سے ڈیل کر رہے ہیں، جنہوں نے ونڈفال پرافٹ بنایا، وہ عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے چکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور میں بدترین کرپشن تھی، عوام کی دولت کو لوٹا جا رہا تھا، ہم اوربھی کئی ادارے بند کرنے جا رہے ہیں، رمضان کی برکت سے پاکستان سے بے روزگاری، غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس، محکمہ انویسٹی گیشن کا پولیس تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مستفید ہوں گے
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*