حیدر آباد:

حکومت سندھ کے محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں گھروں میں بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم تقسیم کیا گیا۔

حیدر آباد میں محکمہ توانائی کی جانب سے شہریوں میں سولر کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور شہریوں میں سولر سسٹم تقسیم کیا۔

سولر سسٹم کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹنڈوجام، حیدرآباد کے دیہی علاقوں کے 100 مستحق شہریوں کو سولر سسٹم دیا گیا۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کو شہریوں میں سولر تقسیم کرنے اقدام کو ممکن بنانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب پہلے ہی سکھر اور شہید بینظیر آباد میں منعقد کی جاچکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں جون 2025 سے پہلے سندھ کے دو لاکھ 50 ہزار گھروں کو سولر سسٹم فراہم کردیا جائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری باضابطہ طور پر کوئی سرکاری عہدہ نہ رکھنے کے باوجود عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی عوام کے لیے خدمات کو سراہا اور سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے ان کی کوششوں کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ان کے وژن کے مطابق ہر گاؤں میں نئے 100 گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔

سندھ کے سینئر وزیر نے صوبے میں صحت کے شعبےمیں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور امید ظاہر کی کہ بلاول بھٹو زرداری ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی پی پی دریائے سندھ میں کسی قسم کے کینال کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی اور پی پی پی کی قیادت نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب پارٹی ہے دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بن سکتی۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ یہ تقری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت منعقعد کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پوری کابینہ اپنی پارٹی کی قیادت کے مشن کی پیروی کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولر سسٹم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صرف 6 ہزار روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے اور دوسرے مرحلے میں مزید غریب اور مستحق شہریوں کو یہ سہولت دی جائے گی۔

صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو کے احکامات تحت بجلی کے گرڈز کے استحکام کے لیے ایک منصوبہ شروع کردیا جائے گا تاکہ 100 اور 300 یونٹس کے درمیان بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کر رہی ہے جو شہریوں کو مکمل مالکانہ حقوق کے تحت دیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری شہریوں میں سولر سولر سسٹم پی پی پی سندھ کے کے لیے کے تحت

پڑھیں:

وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی

وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کھیل ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے حملہ قرار دیا اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کیں۔

اس کے علاوہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے اور حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے وزیرمملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل  نہیں کہ وہ قانون اپنے ہاتھ میں لے۔

وزیراعلیٰ نے ڈی آئی جی حیدرآباد کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کرکے رپورٹ دی جائے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ  نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلیں۔

متعلقہ مضامین

  • کینال کا معاملہ سندھ میں عوامی نوعیت کا بن چکا ہے: سعید غنی
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
  • وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ، حکومت حرکت میں آگئی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • اسرائیلی حکومت اور معاشرے کے درمیان گہری تقسیم